اسلام آباد ،سی آئی اے پولیس کی کارروائی ،سرعام فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ملزم راجہ عامر ایک گاڑی میں سرعام فائرنگ کررہا تھا،ملزم کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ،ڈی آئی جی آپریشنز نے ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے فوری گرفتاری کا حکم دیا تھا ۔سی آئی اے پولیس نے فوری کارروائی کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ملزم کے خلاف تھانہ کورال میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی۔
