اسلام آباد،چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے عمر حمید کو سیکرٹری الیکشن کمیشن مقرر کر دیا، انکی تعیناتی کنٹریکٹ بیسز پر دو سال کیلئے عمل میں لائی گئی ہے ، الیکشن کمیشن کی طرف سے تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے خصوصی اختیارات کے تحت عمر حمید کو سیکرٹری الیکشن کمیشن مقرر کر دیا،عمر حمید کا تعلق سیکرٹریٹ گروپ سے ہے ،وہ سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی ، سیکرٹری بی آئی ایس پی سمیت وفاقی بیوروکریسی میں اعلیٰ عہدوں پر براجمان رہے، انکی تعیناتی کنٹریکٹ بیسز پر دو سال کیلئے عمل میں لائی گئی ہے ، الیکشن کمیشن کی طرف سے تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔

