ہوماسلام آبادسی ڈی اے مزدور یونین چوہدری محمد یسین گروپ کے وفد کی چیئرمین سی ڈی اے کو مستقل تعیناتی پر مبارکباد

سی ڈی اے مزدور یونین چوہدری محمد یسین گروپ کے وفد کی چیئرمین سی ڈی اے کو مستقل تعیناتی پر مبارکباد

اسلام آباد (آئی پی ایس)پاکستان ورکرز فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل اور قائد مزدور چوہدری محمد یسین نے وفد کے ہمراہ چیئرمین آفس کا دورہ کیا اور عامر علی احمد کو پانچ سال کے لیے مستقل چیئرمین سی ڈی اے مقرر ہونے پر مبارکباد پیش کی۔وفد میں مزدور یونین کے صدر اورنگزیب خان،چیئرمین راجہ شاکر زمان کیانی،اسد محمود،محمد سرفرازملک،سردار محمد آصف،راجہ محمد رفیق،چوہدری زاہد احمد،حاجی مشتاق احمد شاہد،ملک کمال،سید ظفر شاہ،زاہد حسین بھٹی،عمر جھبانہ،عارف خان،صفدر ضیا عباسی،سید عارف شاہ،ملک یاسر،چوہدری شاہد گجر،سید اعجاز شاہ،چوہدری طارق گجرو دیگر بھی موجود تھے، چوہدری محمد یسین نے حکومت کی جانب سے عامر علی احمد کو پانچ سال کے لیے مستقل بنیادوں پر چیئرمین سی ڈی اے تعینات ہونے پر مبارکباددیتے ہوئے کہا کہ بطور ادارے کے سربراہ چیئرمین سی ڈی اے نے اسلام آباد کی خوبصورتی اور عوام کو سہولیات کی فراہمی میں جو اہم کرداراداکیا ان کی مستقل تعیناتی انکی خدمات کا اعتراف ہے،چوہدری محمد یسین نے اس موقع پر سی ڈی اے ملازمین کے مسائل انکے پلاٹوں کی الاٹمنٹ،ملازمین کے بچوں کی بھرتی اور ڈیلی ویجز ملازمین کی ریگولرائزیشن کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا اور چیئرمین کی جانب سے اعزازیہ اور کورونا الانس کے اجرا پر انکا خصوصی شکریہ اداکیا،چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد نے مزدور یونین کے قائد چوہدری محمد یسین اور انکے وفد کا شکریہ اداکیا اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد کے شہریوں کے لیے بہترسہولیات کی فراہمی اور ادارے کی نیک نامی کے لیے ملکر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔