ہومپاکستانچیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی ہدایات پر چیف میٹروپولیٹن افسر بشری اقبال رائو کی زیر صدارت اجلاس، ایم سی آئی کے تمام ڈائریکٹوریٹس پر بریفنگ

چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی ہدایات پر چیف میٹروپولیٹن افسر بشری اقبال رائو کی زیر صدارت اجلاس، ایم سی آئی کے تمام ڈائریکٹوریٹس پر بریفنگ

اسلام آباد (آئی پی ایس )چیف کمشنر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی ہدایات پر چیف میٹروپولیٹن افسر بشری اقبال رائو نے میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد کے تمام ڈائریکٹوریٹس پر بریفنگ لی۔

میٹنگ میں ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ایڈمنسٹریشن و ہیومن ریسورسز ، ڈائریکٹر میونسپل ایڈمنسٹریشن ، ڈائریکٹر ایمرجنسی و ڈیزاسٹر مینجمنٹ ، ڈائریکٹر سپورٹ و کلچر ، ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز سمیت ڈائریکٹر کیئر ایمبولینس سروسز و دیگر افسران نے اپنے ڈائریکٹوریٹس کی تفصیلی پریزنٹیشن دی۔ چیف افسر بشری اقبال رائو کو ادارے کی تمام تفصیلات سمیت ریونیو اور ہیومن ریسورسز سمیت جملہ تفصیلات سے آگاہ کیا گیا اور حالیہ مسائل اور ایفشنسی پیرا میٹرز پر بھی اہداف اور ڈیڈ لائنز کی بابت آگاہی فراہم کی گئی ۔

چیف افسر نے فائر و ریسکیو اور ایمبولینس سروسز کے حوالے سے جملہ وسائل کو بروئے کار لاتے ہوے کام کو مزید بہتر بناتے ہوے بہترین پبلک سروس پر زور دیا اور پولیو کمپیئن سمیت دیگر وبائی و موسمی امراض کے تدارک پر جامع حکمت عملی پر زور دیا اور ٹیم سپرٹ کا عندیہ دیا۔ ریونیو اہداف کے حوالے سے تمام ڈائریکٹوریٹس کو تیز ترین حکمت عملی بنانے کے ساتھ تمام کورٹ کیسز اور آڈٹ پیراز کو سیٹل کرنے کے بھی احکامات جاری کیئے ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔