ہومپاکستاناو جی ڈی سی ایل کارحیم یار خان میں گیس کے نئے ذخائر کی دریافت کا اعلان

او جی ڈی سی ایل کارحیم یار خان میں گیس کے نئے ذخائر کی دریافت کا اعلان

اسلام آباد(سب نیوز)ملکی معیشت کے لیے اچھی خبر سامنے آگئی،آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لیمٹڈ)او جی ڈی سی ایل)نے گیس کے نئے ذخائر کی دریافت کا اعلان کردیا ہے۔
ترجمان کے مطابق گیس کے نئے ذخائر رحیم یار خان کے ماڑی ایسٹ بلاک کیچک 1-202 سے دریافت ہوئے۔ نئے دریافت شدہ ذخائر سے 6 اعشاریہ15 ملین مکعب فٹ یومیہ گیس حاصل کی جارہی ہے۔
او جی ڈی سی ایل کے ترجمان نے مزید بتایا کہ اوجی ڈی سی ایل کی رواں ماہ میں ذخائر کی دریافت میں یہ مسلسل دوسری کامیابی ہے، ذخائر سے ملکی طلب اور سپلای کے خلا کو پر کرنے میں مدد ملے گی، او جی ڈی سی ایل ملک میں توانائی کے وسائل کو بڑھانے کیلئے پرعزم ہے۔آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لیمٹڈکے ترجمان نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ اوجی ڈی سی ایل کے پاکستان میں پہلی ٹائٹ گیس کی پیداوار کا آغاز ہوگیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔