Wednesday, June 10, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومبریکنگ نیوزمریم نواز نے ارشد ندیم کو 10 کروڑ روپے اور گاڑی سے نواز دیا

مریم نواز نے ارشد ندیم کو 10 کروڑ روپے اور گاڑی سے نواز دیا

لاہور: وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جویلین تھرو کے عالمی چیمپئن ارشد ندیم کو بھاری انعامات سے نواز دیا۔

تفصیلات کے مطابق مریم نواز طلائی تمغہ جیتنے والے ارشد ندیم سے ملاقات کے لیے ان کے گاؤں میاں چنوں پہنچیں۔

وزیرِ اعلیٰ بذریعہ ہیلی کاپٹر اتھلیٹ کے گھر پہنچ کر کھلاڑی اور ان کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔ ایتھلیٹ کی تاریخ ساز کامیابی پر انہیں مبارک باد پیش کی۔

انہوں نے کھلاڑی کو گولڈ میڈل جیتنے پر 10 کروڑ روپے کی انعامی رقم اور کار بھی دی۔

ملاقات کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز میاں چنوں سے ارشد ندیم سے واپس لاہور روانہ ہوگئیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل اولمپکس میں 40 سال بعد پاکستان کو میڈل جتوانے والے ارشد ندیم کے لیے وفاقی، صوبائی حکومتوں، اداکاروں سمیت کئی شخصیات اور اداروں نے انعامات دینے کا اعلان کیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔