اسلام آباد: پیرس اولمپکس کے جیولین تھرو مقابلے میں گولڈ میڈل حاصل کرنیوالے ارشد ندیم آج وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق نوجوان اولمپئین ارشد ندیم آج شام اعظم ہاؤس میں شہباز شریف سے ملاقات کریں، اس موقع پر وزیراعظم اولمپئین کو بہترین کارکردگی پر خراج تحسین پیش کریں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے ارشد ندیم کیلئے انعامی رقم کا اعلان بھی متوقع ہے جبکہ پُر تکلف ظہرانے کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔

