ہومپاکستانڈریپ سے ادویات کی قیمتوں کا اختیار واپس لے کر نیا ادارہ بنانے کا فیصلہ

ڈریپ سے ادویات کی قیمتوں کا اختیار واپس لے کر نیا ادارہ بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد (آئی پی ایس )حکومت نے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ)سے ادویات کی قیمتوں کے تعین کا اختیار واپس لینے کا فیصلہ کر لیا۔حکام کا کہنا ہے کہ ڈریپ سے ادویات کی قیمتوں کے تعین کا اختیار وزیراعظم کی ہدایت پر لیا جا رہا ہے۔

جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں کا تعین نیا بننے والا بورڈ کرے گا۔وزارتِ صحت کے حکام کے مطابق جان بچانے والی دواوں کی قیمتیں ڈریپ اور عام دواوں کی قیمتیں دوا ساز ادارے مقرر کرتے ہیں۔حکام نے بتایا کہ ادویات کی قیمتیں متعین کرنے کیلئے نیا ادارہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، وزیرِ قانون کی سربراہی میں کمیٹی پروپوزل تیار کر رہی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔