ہومبریکنگ نیوزامریکہ نے رضوان سعید شیخ کے ایگریما کی منظوری دے دی،رواں ماہ نئی ذمہ داریاں سنبھالیں گے

امریکہ نے رضوان سعید شیخ کے ایگریما کی منظوری دے دی،رواں ماہ نئی ذمہ داریاں سنبھالیں گے

اسلام آباد(سب نیوز)امریکہ کے لیے نامزد پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ کا ایگریما موصول ہو گیا۔
سفارتی ذرائع کے مطابق امریکہ نے رضوان سعید شیخ کے ایگریما کی منظوری دے دی،
رضوان سعید شیخ رواں ماہ کے اختتام تک نئی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔
سفارتی لحاظ پر آنے والے دنوں میں مزید تبدیلیوں کا بھی امکان ہے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے لیٖفٹننٹ جنرل (ر) محمد عامر کی بطور پاکستانی سفیر برائے متحدہ عرب امارات منظوری دیدی،
لیفٹینٹ جنرل ( ر ) عامر سابق کورکمانڈر گوجنرانوالہ اور صدر کے ملٹری سیکریٹری بھی رہ چکے ہیں،
آئندہ چند روز میں نئے سفیر کا ایگریما آنے کا امکان جس کے بعد وہ اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے،
پاکستان کے سوئٹزلینڈ میں سفیر عامر شوکت کو مصر میں بطور نیا سفیر تعینات کیے جانے کا امکان ہے ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔