ہومپاکستانپاکستان اور افغانستان کے درمیان طورخم بارڈر کو بند کردیا گیا

پاکستان اور افغانستان کے درمیان طورخم بارڈر کو بند کردیا گیا

اسلام آباد،وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ این سی او سی کی ہدایت پر پاکستان اور افغانستان کے درمیان طورخم بارڈر کو بند کردیا گیا۔وزارت داخلہ کے مطابق طورخم بارڈر سے آمدورفت کو آج (منگل)سے بند کر دیا گیا، طورخم بارڈر کو اگلے حکم نامہ تک بند کردیا گیا، کرونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر فیصلہ کیا گیا۔وفاقی وزیر داخلہ نے اپنے ایک ٹویٹ پیغام میں کہا ہے کہ کرونا وباکے باعث این سی او سی کی جاری کردہ ہدایات کے مطابق تورخم بارڈر کو 6 جولائی سے ہر طرح کی آمدورفت کے لئے بند کردیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاک افغان سرحد پر تورخم امیگریشن مرکز ہر طرح کی آمدورفت کے لئے تب تک بند رہے گا جب تک این سی او سی کی طرف سے نئی ہدایات وزارت داخلہ کو موصول نہیں ہوتیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔