ہومبریکنگ نیوزاسلام آباد ہائیکورٹ بار کا سپریم کورٹ سے مبارک ثانی فیصلے پر نظر ثانی کا مطالبہ

اسلام آباد ہائیکورٹ بار کا سپریم کورٹ سے مبارک ثانی فیصلے پر نظر ثانی کا مطالبہ

اسلام آباد(سب نیوز ) اسلام آباد ہائیکورٹ بار نے سپریم کورٹ سے مبارک ثانی فیصلے پر نظر ثانی کا مطالبہ کردیا۔سیکرٹری اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسویشن شفقت تارڑ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوی ایشن اور وکلا نے فیصلے پر اظہار مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مبارک ثانی کیس فیصلے سے آئین پاکستان اور عقیدہ ختم نبوت کو نقصان پہنچا، سپریم کورٹ حالیہ فیصلے پر نظرثانی کرکے اسے درست کرے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔