ہومبریکنگ نیوزاسلام آباد : نیکٹا کانفرنس میں حالیہ کالعدم قرار دی جانے والی تنظیموں کیخلاف اقدامات پر غور

اسلام آباد : نیکٹا کانفرنس میں حالیہ کالعدم قرار دی جانے والی تنظیموں کیخلاف اقدامات پر غور

اسلام آباد (سب نیوز )نیکٹا کی ماہانہ کانٹر ٹیررازم انٹیلی جنس کانفرنس کا انعقاد اسلام آباد میں ہوا۔ جس میں حالیہ کالعدم قرار دی جانے والی تنظیموں، بشمول حافظ بہادرگروپ اور مجید بریگیڈ کے خلاف آئندہ کئے جانے والے اقدامات پر غور کیا گیا۔ نیکٹا کانفرنس میں سکیورٹی کی صورتحال اور ممکنہ خطرات کا جائزہ لیا گیا۔ اسٹیک ہولڈرز کے درمیان قابل عمل انٹیلی جنس کا تبادلہ کیا گیا۔

کانفرنس میں پولیس، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ کانفرنس میں دہشت گرد تنظیموں کے خلاف اداروں کی مشترکہ انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشنز کا فیصلہ ہوا تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کوششوں سے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کا عزم کیا گیا۔ترجمان نیکٹا کے مطابق پاکستان کو مکمل طور پر محفوظ اور پرامن ملک بنایا جائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔