Tuesday, May 12, 2026
ہومکامرسپولیس شہداء پوری قوم کا فخر ہیں اور ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے، عاطف اکرام شیخ

پولیس شہداء پوری قوم کا فخر ہیں اور ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے، عاطف اکرام شیخ

اسلام آباد: صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے یوم شہدائے پولیس پر پولیس کے شہیںد افسران اور اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ شہید پولیس اہلکاروں نے آج اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر قوم کا کل محفوظ اور روشن بنایا،

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پولیس پاک فوج کے ساتھ مل کر ہراول دستے کے طور پر اپنی زمہ داریاں ادا کر رہی ہے،

انہوں نے کہا کہ یوم شہدائے پولیس ، بہادر پولیس افسران اور اہلکاروں کی بہادری اور قربانیوں کو یاد کرنے کا دن ہے ،

ملک میں قیام امن کیلئے جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے ہی قوم کے اصل ہیروز ہیں،

پولیس شہداء پوری قوم کا فخر ہیں اور ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے،

قیام امن کے لئے تمام صوبوں کی پولیس کی مثالی خدمات کو سراہتے ہیں،

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔