ہومبریکنگ نیوزچیف جسٹس کے سر کی قیمت لگانے والا ملزم پاکپتن سے گرفتار

چیف جسٹس کے سر کی قیمت لگانے والا ملزم پاکپتن سے گرفتار

پاکپتن(مانیٹرنگ ڈیسک)چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کے سرکی قیمت لگانے والے ملزم کو گرفتار کرلیاگیا۔

ترجمان پاکپتن پولیس کے مطابق ملزم عبدالرحمان نے ویڈیوبیان میں چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کا سر لانے والے کو دکان اورپلاٹ دینےکا اعلان کیا تھا۔
ملزم نے ویڈیو بیان کے ذریعے چیف جسٹس کا سر لانے والے کو 60 لاکھ مالیت کی پراپرٹی دینے کا اعلان کیا تھا۔
چیف جسٹس آف پاکستان کے سر کی قیمت لگانے والا ملزم گرفتار عبدالرحمان ولد محمد حلیم قوم کمہار سکنہ آبادی اسلم خان نے اپنے ویڈیو بیان میں چیف جسٹس آف پاکستان کے سر کو لانے والے کو اپنی ملکیتی 30 لاکھ روپے مالیتی دکان اور 30 لاکھ مالیت کا پلاٹ دینے کا اعلان کیا تھا۔صدر پولیس نے ویڈیو وائرل ہونے پر فوری کاروائی کرتے ہوئے چیف جسٹس کے سر کی قیمت لگانے والے ملزم عبدالرحمان اور ویڈیو بنانے والے ملزم محمد حسین کو گرفتار کر لیا۔
پولیس نے ویڈیو وائرل ہونے پرملزم عبدالرحمان اور ویڈیو بنانے والے ملزم محمد حسین کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
پولیس کا بتانا ہے کہ گرفتار ملزمان کے خلاف دہشت گردی سمیت سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔