Friday, May 8, 2026
ہومبریکنگ نیوزاسماعیل ہنیہ کی شہادت کا جواب دیے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے، حماس

اسماعیل ہنیہ کی شہادت کا جواب دیے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے، حماس

تہران(سب نیوز )فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے کہا ہے کہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت کاجواب دیے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ایرانی دارالحکومت تہران میں حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے حماس کے رہنما خلیل حیہ نے کہا کہ شہیداسماعیل ہنیہ نیاپنی پوری زندگی دین اور ملک کے لیے وقف کر رکھی تھی۔انہوں نے کہا کہ اسماعیل ہنیہ کی پوری زندگی نامساعد حالات اور مختلف ممالک میں گزری، ان کی شہادت کا جواب دیے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

خلیل حیہ کا کہنا تھا کہ حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کی جانب سے اسماعیل ہنیہ کی شہادت کا بدلہ ضرور لیا جائے گا۔حماس رہنما کا کہنا تھا کہ اسماعیل ہنیہ ایران میں کسی خفیہ مقام پر تھے اور نہ ہی لوگوں سے الگ تھلگ تھے، اسماعیل ہنیہ کی شہادت کو کسی بھی طرح انٹیلیجنس کامیابی قرار نہیں دیا جاسکتا ہے۔

خلیل حیہ نے بتایا کہ اسماعیل ہنیہ کو میزائل کی مدد سے شہیدکیا گیا، مکمل تحقیقات کے نتائج کا انتظار ہے، ہنیہ کے ہمراہ موجود افراد کے مطابق میزائل کمرے کی کھڑکی توڑ کر سیدھا انہیں لگا۔حماس رہنما نے کہا کہ اسرائیل پورے خطے کو آگ میں جھونک کر دنیا کو خطرے میں ڈال رہا ہے اسرائیل کوئی معاہدہ یا ڈیل نہیں چا ہتا،صرف اپنی جنگی جارحیت جاری رکھنیکا خواہاں ہے۔خلیل حیہ کا کہنا تھا کہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت سے تحریک مزاحمت کا قافلہ اپنا سفر جاری رکھے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔