Friday, May 8, 2026
ہومبریکنگ نیوزقتل سے پہلے اسماعیل ہنیہ کی اسحاق ڈار سے ملاقات کی ویڈیو وائرل

قتل سے پہلے اسماعیل ہنیہ کی اسحاق ڈار سے ملاقات کی ویڈیو وائرل

تہران (سب نیوز )اسرائیلی حملے میں شہادت سے قبل حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ اور پاکستانی نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی تہران میں ملاقات بھی ہوئی تھی، جس کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔منگل کو ایران کے دارالحکومت تہران میں ایران کے نومنتخب صدر مسعود پیزشکیان کی تقریب حلف برداری ہوئی تھی، جس میں عالمی رہنماں نے شرکت کی۔حلف برداری تقریب میں شرکت کیلئے نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کی قیادت میں پاکستانی وفد بھی تہران پہنچا تھا۔

تقریب کے دوران حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ کی اسحاق ڈار سے ملاقات بھی ہوئی تھی، دونوں رہنماں نے خوشگوار ماحول میں مصافحہ کیا اور ایک دوسرے کا حال احوال پوچھا اور نیک تمناں کا اظہار کیا۔اس حوالے سے ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں دیکھا گیا کہ ترک وزیر خارجہ ، پاکستانی نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو شہید اسماعیل ہنیہ سے ملوا رہے ہیں۔اسرائیلی حملے میں حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ شہید، ایران کی پراسرار خاموشی نے سوالات اٹھا دئے

واضح رہے کہ تقریب کے بعد رات میں اسماعیل ہنیہ کو شہید کردیا گیا، اسرائیلی میڈیا کا دعوی ہیکہ اسرائیلی وقت کے مطابق رات تقریبا 2 بجے تہران کے قلب میں ایک میزائل فائرکیا گیا جہاں اسماعیل ہنیہ اپنے محافظ سمیت موجود تھے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔