راولاکوٹ،پاکستان تحریک انصاف کی امیدوار اسمبلی حلقہ پانچ راولاکوٹ میں بیگم شاہدہ صغیر خان کی انتخابی مہم عروج پر پہنچ گئی، بنگوئیں میں ہونے والی کارنر میٹنگ میں ہزاروں افراد نے جمع ہوکر بیگم شاہدہ صغیر کا ساتھ دینے کا اعلان کیا۔
تقریب سے سرپرست اعلی سردار الیاس خان ، معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب و پی ٹی آئی کے سینئر رہنما سردار تنویر الیاس خان،مہمان خصوصی سردار امجد جلیل، فرزند سردار صغیر احمد صغیر، سردار امتیاز شاہین، سردار سلیم چغتائی، محترمہ حمیرا فیاض و دیگر نے خصوصی خطاب کیا۔سردار الیاس خان نے کہا کہ اس حلقہ انتخاب میں سردار صغیر خان نے عوامی خدمت کے ذریعے لوگوں کے دل جیتے، ہم سیاست میں عوامی خدمت کے جذبے سے حصہ لیتے آئے ہیں، عوام کی بھرپور سپورٹ سے ثابت ہو رہا ہے کہ ہماری ترجیحات درست ہیں ، محترمہ شاہدہ صغیر خان کو الیکشن میں جتائیں ہم آپ کو یقین دلاتے ہیں کہ پہلے سے زیادہ اور مزید بہتر طریقے سے آپ کے مسائل حل کریں گے۔ سردار تنویر الیاس خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی آزادکشمیر میں حکومت بنانے جا رہی ہے، عمران خان کے ویثرن اور پاکستان میں بہترین حکومت کی بنیاد پر الیکشن میں آئے ہیں، پی ٹی آئی حکومت بن کر تمام حل طلب مسائل حل کرے گی ، ہمارے چچا سردار صغیر چغتائی ایک بہترین انسان اور بہترین سیاسی لیڈر اور پارلیمنٹیرین تھے، ان کا لوگوں کے ساتھ گہرا تعلق تھا ،حادثے میں اچانک موت واقع ہونے کی وجہ سے ہمارے خاندان اور آزادکشمیر کی سیاست میں ایک بڑا خلا پیدا ہو گیا ہے ، ہماری پوری کوشش ہوتی ہے کہ ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عوام کی خدمت کے مشن کو آگے بڑھا سکیں۔سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ ہم اس پورے حلقے کے لوگوں کے شکر گزار ہیں کہ ہمیں بھرپور پیار دیا اور سپورٹ کیا۔ ہم سب ملکر انشا اللہ محترمہ شاہدہ صغیر خان کو بھاری اکثیریت سے جتائیں گے۔ یہ حلقہ اس مرتبہ حکومت میں جائے گا اور تمام محرومیوں کا خاتمہ کرے گا۔ پی ٹی آئی کے سینئر رہنما سردار امجد جلیل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سردار صغیر چغتائی کی خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ یہ حلقہ پی ٹی آئی کا ہے اور اس مرتبہ بیگم شاہدہ صغیر خان کو بھاری اکثیت سے جتا کر اسمبلی میں پہنچائیں گے ۔ سردار امجد جلیل نے کہا کہ ہم سردار تنویر الیاس خان کے کھلاڑی ہیں اور پی ٹی آئی کی حکومت بنانے کیلئے بھرپور کردار ادا کریں گے۔ تمام یونین کونسل کے صدور و رہنماوں نے اپنے خطابات میں سردار صغیر شہید کی زندگی پر روشنی ڈالی اور ان کے عوام دوست مشن کو جاری رکھنے کا عزم کرتے ہوئیامید وار اسمبلی محترمہ شاہدہ کو مکمل حمایت کا یقین دلایا۔بنگوئیں سردار پیلس میں ہونے والے اس اجتماع میں سردار امجمد جلیل کے ساتھ شامل ہونے والوں میں سردار خورشید مرزا ، سردار گلفراز،سردار نثار سرور، سردار عثمان عارف ، سردار عارف، سردار ناصر، سردار گلزار، سردار ڈاکٹر عثمان، سردار سہیل سمیت سینکڑوں افراد شامل ہوئے۔یونین کونسل ٹائیں سے سردار فیصل ، عاطف شاہ، سردار افتخار ، سردار سرفراز، اختر رمضان و دیگر شریک ہوئے جبکہ بہالگراں سے سردار ادریس ، سردار محمود و دیگر شامل ہوئے۔تھوراڑ ، نڑ، رہاڑہ یونین کونسل سے بڑے قافلے بنگوئیں پہنچیں۔ انتخابی مہم کے سلسلے میں یونین کونسل رہاڑہ، تھوراڑ اور ٹائیں کے عمائدین و نوجوانوں کی تقریب میں عوام کی ایک بڑی تعداد شریک ہوئی۔
