ہومپاکستانمرکزی تنظیم تاجران کا ایف بی آر کی شق 203 اے کو فوری ختم کرنے کا مطالبہ

مرکزی تنظیم تاجران کا ایف بی آر کی شق 203 اے کو فوری ختم کرنے کا مطالبہ

اسلام آباد،مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے صدر محمد کاشف چوہدری نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ایف بی آر کی شق 203 اے کو فلفور ختم کیا جائے جو چھوٹے تاجروں کے ساتھ نا انصافی کر رہی ہے، تین سالوں میں عمران خان نے چھوٹے تاجروں کے ساتھ جو وعدے کئے وہ وفا نہ کر سکے جبکہ گھریلو پراپرٹی ٹیکس کو حکومت معاف کرے اور کمرشل ٹیکس میں بھی کمی کی جائے،تاجر برادری عملی اقدامات کے ذریعے عوام اور تاجروں کیلئے حکومت سے بڑے ریلیف کا مطالبہ کرتی ہے۔وزیر اعظم اور وزیر خزانہ ایف بی آر کی شق203Aکو فوری ختم کروائیں اگر اس پر عمل نہ کیا گیا تو انشا اللہ تعالی ملک گیر تحریک چلائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا- آس موقع پر مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے رہنما خواجہ شاہد رزاق سکا، چوہدری محمود عالم جٹ، عباس حیدر شیخ،مرزا شفیق احمد اور حافظ محمد امجد، بھی موجود تھے-صدر محمد کاشف چوہدری نے کہا چھوٹے تاجروں پرسیل ٹیکس کی مشکل ڈاکومینٹیشن کو ختم کیا جائے۔دکانوں پر پوائنٹ آف سیل نا قابل قبول ہیں۔آیف بی آر امپورٹ یا برانڈ پر پوائنٹ آف سیل لگائیں۔اگر حکومت چھوٹے تاجروں کے ساتھ مل بیٹھ کر پالیساں نہیں بنائے گی تو ایف بی آرکے کرپٹ ایکاروں کی چوری اس طرح نہیں پکڑی جا سکتی۔حکومت کا ٹرن اور ٹیکس کم کرنا خوش آئند ہے۔بجلی پٹرول مہگا ہو گا تو صنعت کا پہیہ بھی نہیں چلے گا۔بلاسود قرضوں کیلئے صرف دس ارب روپے مختص کرناچھوٹے تاجروں کیلئے مذاق ہے جبکہ ایف بی آر ٹیکس نیٹ بڑھانے میں سنجیدہ نہیں۔ادویات، چینی، آٹا، پٹرول مافیا مہنگائی کے ذمے دار ہیں جو حکومتی صفوں میں ہی بیٹھے ہیں یہ مافیا آج تک نہیں پکڑے گئے بلکہ تاجروں کی دکانوں پر چھاپے ماکر تذلیل کی جا رہی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔