ہومتازہ ترینفلپائن میں فوجی طیارہ گرکر تباہ، 29 افراد ہلاک،50زخمی

فلپائن میں فوجی طیارہ گرکر تباہ، 29 افراد ہلاک،50زخمی

منیلا،فلپائن میں فوجی طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا جس کے نتیجے میں 29 افراد ہلاک اور 50 زخمی ہوگئے۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فلپائن کے صوبے سولو میں C-130 فوجی طیارہ لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوگیا جس کے نتیجے میں 29 اہلکار ہلاک جب کہ 50 کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے، طیارہ حادثے کی وجوہات ابھی تک سامنے نہیں آسکی تاہم حکام کا کہنا ہے کہ طیارہ لینڈنگ کے دوران رن وے سے ہٹ گیا تھا۔فلپائن وزارت دفاع کے مطابق طیارہ میں 92 کے قریب فوجی اہلکار سوار تھے جب کہ حادثہ کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔ دوسری جانب فلپائنی فوج کے سربراہ کا کہنا ہے کہ طیارے میں سوار اہلکاروں کو شدت پسندوں کے خلاف کارروائی کے لیے بھیجا جارہا تھا تاہم ہلاکتوں کی تعداد کے بارے میں کچھ نہیں کہا جاسکتا جب کہ حادثے کے مقام پر فوج کی امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔