Friday, October 18, 2024
ہومپاکستانپشاور ہائیکورٹ کا شوکت یوسفزئی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

پشاور ہائیکورٹ کا شوکت یوسفزئی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

پشاور(آئی پی ایس ) ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل)سے نکالنے کا حکم دے دیا۔

پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور جسٹس ڈاکٹر خورشید اقبال نے پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی کو بیرونی ملک جانے سے روکنے کے خلاف کیس کی سماعت کی۔شوکت یوسفزئی کے وکیل سکندر شاہ ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ شوکت یوسفزئی برطانیہ جارہے تھے کہ ایف آئی اے نے اسلام آباد ائیرپورٹ پر روک دیا تھا جبکہ اس سے قبل عمرہ کے لیے بھی جانے سے روکا گیا تھا حالانکہ شوکت یوسفزئی مقدمے میں ضمانت پر ہے۔ایف آئی اے کے ڈائریکٹر لیگل نے عدالت کو بتایا کہ محکمہ داخلہ کی سفارش پر نام ای سی ایل میں شامل کیا گیا تھا لیکن محکمہ داخلہ نے اب کلئیر قرار دیا ہے تو ہمیں بھی اعتراض نہیں۔بعدازاں عدالت عالیہ نے شوکت یوسفزئی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیتے ہوئے کیس نمٹادیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔