Friday, May 8, 2026
ہومپاکستانامیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے آئی پی پیز معاہدوں کو قوم کے سامنے لانے کا مطالبہ کردیا

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے آئی پی پیز معاہدوں کو قوم کے سامنے لانے کا مطالبہ کردیا

پشاور(آئی پی ایس )امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے آئی پی پیز معاہدوں کو قوم کے سامنے لانے کا مطالبہ کردیا۔

اپنے ایک بیان میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بجلی کا بحران ہے، اگربجلی زیادہ ہے توپھرلوڈشیڈنگ کیوں ہورہی ہے؟ 1994سے آئی پی پیزمعاہدوں کا دھندا چل رہا ہے، مہنگی بجلی نے معیشت اورمڈل کلاس طبقے کو برباد کر دیا ہے، جاگیردار اور وڈیرے حکومت میں بیٹھے ہیں ان پرٹیکس نہیں لگایاگیا۔انہوں نے کہا کہ تاجرٹیکس دینا چاہتا ہے لیکن سہولیات نہیں دی جاتیں، بڑے بڑے لوگوں کی مفت بجلی اورمراعات کوختم کیا جائے، آئی پی پیزمعاہدے ہمیں قبول نہیں، آئی پی پیزمعاہدوں پرنظرثانی کی جائے، آئی پی پیز معاہدوں کو قوم کے سامنے لایا جائے۔انہوں نے کہا کہ ہم کسی پارٹی سے نہیں عوام،تاجروں اور نوجوانوں کیساتھ اتحاد کر رہے ہیں،حق دوعوام کو تحریک شروع کررہے ہیں، 26جولائی کو اسلام آباد ڈی چوک میں دھرنا ہوگا، بجلی کی قیمت اورغیرضروری ٹیکسزکم کیے جائیں، ہمارا کوئی ذاتی ایجنڈا نہیں، ہمارا یجنڈا عوام کوریلیف دلانا ہے۔

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ امریکی جنگ کے نتیجے میں ہماری معیشت کو نقصان پہنچا، آپریشن کے نتیجے میں فوج اورعوام کے درمیان فاصلے بڑھتے ہیں، امریکی جنگ کی وجہ سے خیبرپختونخوا کا محفوظ بارڈربھی غیرمحفوظ ہوگیا، افغانستان ہمارا ہمسایہ ملک ہے، خدانخواستہ اگر پاکستان اور افغانستان کی لڑائی ہوگی تواسرائیل،امریکا اور بھارت خوش ہوگا۔انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کو اندھی لڑائی میں نہ جھونکے، قوم سے قربانی مانگنے والے پہلے خود قربانی دیں، بنوں واقعہ کے نتیجے میں بداعتمادی کی فضا پیدا ہوئی ہے، موجودہ صورتحال میں نقصان عوام اور پاکستان کا ہورہا ہے، امن کے بغیر سیاست اور نہ ہی معیشت چلے گی۔امیر جماعت اسلامی کا مزید کہنا تھا کہ ری الیکشن نئی سودے بازی کیلئے کیا جائیگا، پاکستان کوجمہورکی رائے کے مطابق چلایا جائے، حکومت تمام سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔