Friday, May 8, 2026
ہومپاکستانپی ٹی آئی کی چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کے خلاف ریفرنس کیلئے مشاورت

پی ٹی آئی کی چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کے خلاف ریفرنس کیلئے مشاورت

اسلام آباد(آئی پی ایس ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)نے بانی چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کے لیے مشاورت شروع کردی ہے اور چیف الیکشن کمشنر سمیت دیگر اراکین کے خلاف ایک اور ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کے خلاف بھی ریفرنس دائر کرنے پر مشاورت جاری ہے اور اس حوالے سے گزشتہ روز پی ٹی آئی کی لیگل کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔پی ٹی آئی کی لیگل کمیٹی کے اجلاس میں شبلی فراز، لطیف کھوسہ، سلمان اکرم راجا اور دیگر وکلا نے شرکت کی تاہم ریفرنس دائر کرنے کے حوالے سے حتمی فیصلہ قانونی ٹیم کے ایک اور اجلاس کے بعد کیا جائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔