Friday, October 18, 2024
ہوماسلام آبادچیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ سے ذاتی تحفظات ہیں ،میرے بھائی کا کیس سننے سے گریز کریں،شہبازگل

چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ سے ذاتی تحفظات ہیں ،میرے بھائی کا کیس سننے سے گریز کریں،شہبازگل

اسلام آباد(آئی پی ایس)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے کہا ہے کہ میرے بڑے بھائی غلام شبیر کے اغوا کی پٹیشن اب اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کرنے جا رہے ہیں۔ جہاں جسٹس عامر فاروق چیف جسٹس ہیں،مجھے جسٹس عامر فاروق سے ذاتی تحفظات ہیں اور مجھے خدشہ ہے کہ میرے حقیقی بھائی کے اغوا کیس میں ان کے ہاتھوں انصاف نہیں ملے گا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر شہبازگل نے کہا کہ میری مودبانہ درخواست ہے کہ بہتر اور مناسب ہو گا کہ جسٹس عامر فاروق میرے بھائی کا کیس سننے سے گریز کریں-
انہوں نے کہا کہ تقریبا 40 دن سے میرے بھائی کو اغوا کر رکھا ہے – اور مجھ سے مطالبہ کیا ہے کہ میں عمران خان سے خود کو الگ کر دوں اور اپنے وی لاگز میں پاکستان کے معصوم شہریوں پر حکومتی جارحیت کے خلاف اپنی آواز بند کروں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔