ہومدنیاکینیڈا میں ریکارڈ گرمی کی لہر، 486افراد ہلاک

کینیڈا میں ریکارڈ گرمی کی لہر، 486افراد ہلاک

اوٹاوا(آئی پی ایس)کینیڈا میں گرمی میں اچانک اور غیر معمولی اضافہ ہوگیا۔ گرمی کی وجہ سے اب تک 486افراد کی موت ہوچکی ہے۔ حکام نے اموات کی تعداد میں اور ماہرین موسمیات نے درجہ حرارت میں مزید کئی روز تک اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کینیڈا میں گرمی کی شدید لہر نے تباہی مچادی،کینیڈین صوبے برٹش کولمبیا میں ہیٹ ویو سے 486 افراد ہلاک ہوگئے۔درجہ حرارت 49.6ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ گرمی کی لہر مشرقی علاقوں کی طرف بڑھنے لگی ،گزشتہ چند روز سے پورے شمالی امریکہ میں گرم ترین موسم ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔شمال مغربی امریکااور کینیڈا میں گرمی کی لہر کی وجہ آرکٹک خطے کی ہائی پریشر گرم ہوائیں ہیں،ساحلی علاقوں میں گرمی کی شدت میں قدرے کمی آئی ہے لیکن میدانی علاقوں میں گرمی کی شدت برقرار ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔