اسلام آباد،وزیراعظم عمران خان نے تاریخی ٹیکس اہداف حاصل کرنے پر ایف بی آر کو مبارکباد دی ہے۔جمعہ کو سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم نے تاریخی ٹیکس اہداف حاصل کرنے پر ایف بی آر کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مالی سال 2020-21 کے دوران ایف بی آرنے 4 ہزار 732 ارب روپے کا تاریخی ٹیکس ریونیو اکٹھا کیا جو کہ 4 ہزار 691 ارب روپے کے ہدف سے زیادہ ٹیکس ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ ایف بی آر کی جانب سے اکٹھے کیے گئے محصولات گزشتہ سال کے مقابلے میں 18 فیصد زیادہ ہیں اور ایف بی آر کی یہ کارکردگی معیشت کی بحالی کے لیے حکومتی پالیسی کی کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
وزیراعظم کی تاریخی ٹیکس اہداف حاصل کرنے پر ایف بی آر کو مبارکباد
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
