Friday, October 18, 2024
ہومپاکستانپیپلزپارٹی کے چیف میڈیا کو آرڈینیٹر نذیر ڈھوکی انتقال کرگئے

پیپلزپارٹی کے چیف میڈیا کو آرڈینیٹر نذیر ڈھوکی انتقال کرگئے

کراچی(آئی پی ایس ) پیپلزپارٹی کے چیف میڈیا کو آرڈینیٹر نذیر ڈھوکی انتقال کرگئے۔اس حوالے سے صدرِ پاکستان آصف زرداری نے نذیرحسین ڈھوکی کے اِنتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحوم کی پیپلزپارٹی کے لیے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

صدرِ مملکت نے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت اور اہلِ خانہ کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی ہے۔دوسری جانب پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری کا کہنا ہے کہ نذیر ڈھوکی نے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی میڈیا ٹیم ممبر کی حیثیت سے کام شروع کیا۔شازیہ مری کا کہنا تھا کہ نذیر ڈھوکی کی خدمات کو پیپلزپارٹی کبھی فراموش نہیں کرے گی۔

وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے نذیر ڈھوکی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انتقال کا سن کر بہت دکھ ہوا، مرحوم نذیر ڈھوکی بہترین انسان اور ایک وفادار جیالے تھے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔