Saturday, May 16, 2026
ہومدنیااسرائیلی بمباری سے شجاعیہ میں سینکڑوں عمارتیں تباہ ، ملبے سے 70 لاشیں برآمد

اسرائیلی بمباری سے شجاعیہ میں سینکڑوں عمارتیں تباہ ، ملبے سے 70 لاشیں برآمد

غزہ: اسرائیلی فوج نے غزہ کے علاقے تل الحوا میں بمباری کرکے سینکڑوں رہائشی عمارات اور کاروبار مراکز کو تباہ کر دیا۔

غیر ملکی میڈیاکے مطابق اسرائیلی فورسز نے جان بوجھ کر غزہ میں بے گھر فلسطینیوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی شہید ہو گئے۔
عرب میڈیا کے مطابق غزہ کے مشرقی ضلع شجاعیہ میں اسرائیلی فوج نے 300 سے زیادہ رہائشی عمارات اور 100 سے زیادہ کاروباری مراکز کو تباہ کر دیا۔
اسرائیلی بمباری کے بعد فلسطین کی ریسکیو ٹیموں نے امدادی کاموں کا سلسلہ شروع کیا جس کے دوران تباہ حال علاقے میں ملبے کے ڈھیر سے 70 لاشیں برآمد ہوئیں۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے کئی دیہات میں حزب اللہ کے ٹھکانوں اور بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔