ہوماسلام آبادسی ڈی اے کا تجاوزارت کے خلاف آپریشن،اربوں روپے کی اراضی واگزار کرالی

سی ڈی اے کا تجاوزارت کے خلاف آپریشن،اربوں روپے کی اراضی واگزار کرالی

اسلام آباد (آئی پی ایس )کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے شعبہ انفورسمنٹ کا ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے ہمراہ دو روز میں وفاقی دارالحکومت میں تجاوزات کیخلاف متعدد مقامات پر آپریشن، متعدد غیر قانونی عمارتیں، مکانات اور دیگر غیرقانونی تعمیرات مسمار کرکے اربوں مالیت کی سرکاری زمین واگزار کرالی ۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے نواحی علاقے سنگ جانی میں 250 سے زائد مکانات، کمرے اور دیگر غیر قانونی مسمار کر دی گئیں۔مزید براں سرائے مادو جی ٹی روڈ پر واقع زیر تعمیر پلازہ اپنے حدود سے باہر سی ڈی اے کی زمین پر وسیع کرکے وہاں سٹرنگ لگائی گئی تھی اسے بھی مسمار کر دیا گیا اور اضافی تعمیرات کو بھی روک دیا گیا تاکہ سی ڈی اے کی زمین پر کسی قسم کی تجاوزات نہ ہوں۔ اسی طرح بری امام کے علاقے شاہ میدان اور ڈھوک ٹالی میں واقع 7چاردیواریاں ، 5کمرے ،2گیٹ اور ایک ڈی پی سی کو مسمار کر دیا گیا ، بری امام میں ہی واقع محلہ چجار میں ایک کمرہ، لالا جی سرکار میں بھی ایک کمرہ مسمار کر دیا گیا۔ مارگلہ ٹائون میں ایک رہائشی گھر, اور ایک غیر قانونی گرل کو بھی دوران آ پریشن مسمار کیا گیاسیکٹر جی ایٹ ون میں واقع ہنسا کالونی میں ایک زیر تعمیر دیوار کو بھی مسمار کر دیا گیا۔اس موقع پر ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی بھاری نفری بھی موجودتھی۔یاد رہے کہ گزشتہ کئی ماہ سے وفاقی دارالحکومت میں سی ڈی اے تجاوزات کیخلاف مسلسل آپریشن کرنے میں مصروف ہے جس سے اربوں روپے کی اراضی واگزار کی جاچکی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔