اسلام آباد ایچ نائن اتوار بازار میں آتشزدگی کا واقعہ ،آتشزدگی واقعے کی تحقیقات کےلئے 9 رکنی تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی گئی ۔جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی سربراہی میں کمیٹی 7 روز میں تحقیقات مکمل کرے گی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کمیٹی کے سیکرٹری مقرر جبکہ کمیٹی میں اسلام آباد پولیس، سی ڈی اے کے اعلی افسران ،ڈی آئی جی آپریشنز اے آئی جی سپیشل برانچ، ڈاریکٹر میونسپل بھی کمیٹی میں شامل ہیں ۔
کمیٹی آتشزدگی سے ہوئے نقصانات کا تخمینہ لگائے گی، کمیٹی آگ کے لگنے کی وجوہات کا تعین کرے گی، کمیٹی تعین کرے گی کہ ایسی صورتحال میں کوئی حفاظتی اقدامات دستیاب تھے یا نہیں، کمیٹی 7 دنوں کے اندر اپنی فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ پیش کرے گی۔

واضح رہے گزشتہ روزوفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ایچ نائن اتوار بازار میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے کئی اسٹالوں اور دکانوں کو لپیٹ میں لے لیا۔ آتشزدگی سے
625 دکانوں کو نقصان پہنچا، گارمنٹ سیکشن میں لگنے والی آگ نے کچھ ہی دیر میں دیگر اسٹالز کو بھی لپیٹ میں لے لیا ۔ آگ نے جوتوں اور کراکری سیکشن کو بھی خاکستر کردیا۔
