مکہ مکرمہ (آئی پی ایس)مسجد الحرام میں روایت کے مطابق حج سے قبل خانہ کعبہ کا غلاف نیچے سے 3میٹر تک بلند کردیا گیا۔سعودی میڈیا کے مطابق مقدس مسجد انتظامیہ کے کاکہنا ہے کہ تقریبا 2میٹر چوڑا سفید کپڑا خانہ کعبہ کے چاروں اطراف لگایا گیا ہے۔غلاف کعبہ کو سال میں 2 بار بلند کرنے کا عمل برسوں سے جاری ہے اور یہ ایک طرح سے روایت کا حصہ بن چکا ہے۔غلاف کعبہ کو بلند کرنے کیلئے 50سے زائد ماہرین اس کام کو انجام دیتے ہیں، اس عمل میں امام کعبہ عبدالرحمان السدیس سمیت دیگر آئمہ کرام اور اعلی حکام نے شرکت کی۔
خانہ کعبہ کا غلاف نیچے سے 3میٹر تک بلند ، سفید کپڑا لگا دیا گیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
