ہوماسلام آبادحکومت میرٹ پر چیف جسٹس جی بی ہائیکورٹ کی تعیناتی یقینی بنائے، شکیل احمد ایڈووکیٹ

حکومت میرٹ پر چیف جسٹس جی بی ہائیکورٹ کی تعیناتی یقینی بنائے، شکیل احمد ایڈووکیٹ

گلگت،سنیئر ایڈووکیٹ سپریم اپلیٹ کورٹ گلگت بلتستان شکیل احمد ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت میرٹ کے مطابق گلگت بلتستان ہائیکورٹ کے چیف جج کی تعیناتی کو یقینی بنائے۔

انہوں نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان چیف کور ٹ کے چیف جج کی مدت ملازمت 28 آگست 2021کو ختم ہو رہی ہے، ان کی ریٹائرمنٹ کے بعد جسٹس علی بیگ بحیثیت سینئر ترین جج چیف جج چیف کورٹ گلگت بلتستان تعینات ہونے کے حقدار ہیں، چونکہ تحریک انصاف کی حکومت میرٹ پر یقین رکھتی ہے اسلئے گلگت بلتستان کے وکلا بھی اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ موجودہ صوبائی حکومت اور گورنر گلگت بلتستان قفاقی حکومت اور وزیر اعظم کو اس بات پر ضرور قائل کریں گے کہ جسٹس علی بیگ کو گلگت بلتستان چیف کورٹ کے چیف جج کی تعیناتی کے نوٹیفکیشن کو جلد از جلد جاری کیا جائے تا کہ میرٹ اور انصاف کا بول بالا ہو اور پاکستان کے دیگر صوبوں کی طرح سینئر جج کو بطور چیف جسٹس تعینات کر نے کی نذیر بھی بر قرار رہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔