لاہور(آئی پی ایس ) جسٹس امیر بھٹی چیف کو چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ تعینات کردیا گیا ۔لاہور ہائی کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس امیر بھٹی 6 جولائی کو ذمہ داریاں سنبھالیں گے ۔ موجودہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس قاسم خان 5 جولائی کو ریٹائر ہوجائیں گے ۔جسٹس امیر بھٹی 8 مارچ 1962 کو وہاڑی میں پیدا ہوئے اور انہوں نے ابتدائی تعلیم ملتان سے حاصل کی اور 1985 میں ملتان کی بہاالدین زکریا یونیورسٹی سے وکالت کی ڈگری لی جبکہ وہ 12 جولائی 2011 میں ایڈیشنل جج بھرتی ہوئے۔
جسٹس امیر بھٹی لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس مقرر
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
