اسلام آباد (آئی پی ایس )ملکی خزانے پر بڑھتے بوجھ کو کم کرنے کیلئے پنشن سکیم میں مجوزہ13 ترامیم سامنے آ گئیں۔ ذرائع کے مطابق پہلی ترمیم سرکاری ملازم کوریٹائرمنٹ سے دوسال پہلے تنخواہ کے سترفیصد کے برابرگراس پنشن ملے گی، دوسری ترمیم میں پچیس سال نوکری کے بعدرضاکارانہ طورپرریٹائرہوسکیں گے، تیسری ترمیم میں رضاکارانہ طورپرریٹائرلینے والوں کوساٹھ سال کی عمرتک پہنچنے تک کم از کم تین فی صد اور زیادہ سے زیادہ 20فی صد سالانہ پنشن سے کٹوتی ہوگی۔
ذرائع ے بتایا کہ چوتھی ترمیم میں پنشنرکوپنشن میں سالانہ اضافہ ریٹائرمنٹ کیوقت ملنیوالی پنشن کی بنیادپرہی ملے گا، پانچویں ترمیم میں پنشن میں سالانہ اضافہ علیحدہ رقم کیطوپرشمارہوگا، چھٹی ترمیم میں پے اینڈپنشن کمیشن ہرتین سال بعدبیس لائن پنشن کاجائزہ لے گا۔علاوہ ازیں ساتویں ترمیم میں پنشنرکی وفات کے دس سال بعدتک اس کی فیملی کوپنشن مل سکے گی، آٹھویں ترمیم میں حادثاتی طورریٹائرہونیوالے کوساٹھ سال کی عمرتک پنشن ملے گی، نویں ترمیم میں سرکاری ملازم کی موت کی صورت میں اس کی فیملی کوپچیس سال تک پنشن ملے گی۔
دسویں ترمیم میں پنشنرزکے بچے جسمانی یاذہنی طورپرمعذورہونے کی صورت میں عمربھرپنشن حاصل کریں گے، گیارہوں ترمیم میں ریٹائرمنٹ کے بعد دوبارہ سرکاری نوکری کرنیوالیکوپنشن ملے گی یا تنخواہ، بارہویں ترمیم میں سرکاری ملازم ریٹائرمنٹ کے بعددوبارہ نوکری کرنے پرصرف ایک محکمے سے پنشن کا حقدار ہوگا۔دوسری جانب تیرہویں ترمیم میں میاں اوربیوی دونوں سرکاری ملازم ہوں توریٹائرمنٹ کیبعددونوں کوپنشن ملے گی۔
