ہومبریکنگ نیوزنیا آپریشن نا منظو ر، ریاستوں کے معاملات عجلت سے طے نہیں ہوتے،فض الرحمان

نیا آپریشن نا منظو ر، ریاستوں کے معاملات عجلت سے طے نہیں ہوتے،فض الرحمان

پشاور(آئی پی ایس )سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پھر آپریشن کا کہا جارہا ہے، ریاستوں کے معاملات عجلت سے طے نہیں ہوتے۔سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمان نے پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ امن وامان کے حوالے سے صورتحال بہت گھمبیرہے، مسلح لوگ کئی علاقوں میں پھیل چکے ہیں،

مغرب کے بعد ہمار ے جنوبی اضلاع میں پولیس تھانوں میں محصورہوکررہ جاتی ہے، سوات سے لیکروزیرستان تک لوگوں نے بہت قربانیاں دیں، جنگ کے دوران قبائلی لوگوں کوبھیک مانگنے پرمجبورکردیا گیا۔انہوں نے کہا کہ تباہ حال فاٹا میں لوگوں کے گھرتباہ ہوچکے ہیں، فاٹا کے عوام کا معاشی،عزت نفس کا بھی قتل کیا گیا، ایک بارپھراعلان ہوتا ہے کہ پھرآپریشن کریں گے، ایک دفعہ آہنی باڑلگائی گئی کہ کوئی افغانستان نہ جاسکے، ہرفیصلہ اشتعال کی بنیاد پرکیا گیا۔مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ کبھی ریاستوں کے معاملات عجلت سے طے نہیں ہوتے

، ریاست کے معاملات دھمکیوں سے طے نہیں ہوتے، ملک میں دہشت گردی کیواقعات ہورہے ہیں، اسٹیبلشمنٹ سے لوگ جب دہشت گردی واقعات کا پوچھتے ہیں توکہتے ہیں افغانستان سے آرہے ہیں۔سربراہ جے یو آئی ف کا کہنا تھا کہ افغانستان سے ایک کمٹمنٹ لے کر آیا تھا اور مسلح تنظیموں کو پرامن راستہ دینے پر اتفاق ہوا تھا ، آج فاٹا کے جرگہ نے ساری صورتحال پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے ، ہمیں اس بارے میں میکزم بنانا ہوگا، افغانستان کا استحکام پاکستان کیلئے فائدہ مند ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اورافغانستان کے عوام کی امیدوں کوخاکسترکیا جارہا ہے،

ہم توپورے پاکستان کوامارات اسلامیہ بنانا چاہتے ہیں، مشرف اوراس کا تسلسل یہ ہے ہمارے حکمران، اب حکومت اوراپوزیشن سائیڈ بھی ہائبرڈ ہے، فیصلے کون کرتا ہے؟ عزم استحکام کیاعلان نے کنفوژن پیدا کردی ہے، عزم استحکام کی بسم اللہ ہی عدم استحکام سے ہوگئی، ہم ملک کومشکلوں سینکالنا چاہتے ہیں۔مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ عزم استحکام کے حوالے سے جوپارلیمنٹ انہوں نے بنائی اس کوبھی اعتماد میں نہیں لیا گیا، آپریشن کی ماضی کی روایات توناکامی کے سوا کچھ نہیں، اسد قیصرجب رابطہ کریں گے توپھربات کروں گا، جن کیلیے سب کچھ کیا گیا وہ بھی یہ کہنے پرمجبورہوگئے،شاید ضرورت سیزیادہ ہوگیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔