ہومپاکستانملک میں ایک بار پھرٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

ملک میں ایک بار پھرٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

اسلام آباد،سپریم کورٹ میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کیلئے درخواست دائر کردی گئی،حکومت کو مواد کو سینسر کرنے کیلئے مکینزم بنانے کا حکم دیا جائے، ٹک ٹاک جرائم کو فروغ دینے کا باعث بن رہی ہے۔۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ ٹک ٹاک پر لوگ منشیات اور اسلحہ استعمال کرتے ویڈیوز اپ لوڈ کرتے، ٹک ٹاک ایپ جرائم کو فروغ دینے کا باعث بن رہی ہے۔درخواست گزار نے استدعا کی کہ تعلیمی اداروں میں ٹک ٹاک کے استعمال سے ماحول خراب ہو رہا ہے، ٹک ٹاک پر ویوز لینے کیلئے لوگ خودکشی جیسے اقدامات کی ویڈیوز بھی بنا رہے، لہذا اس پر پابندی عائد کی جائے اور حکومت کو مواد کو سینسر کرنے کیلئے مکینزم بنانے کا حکم دیا جائے۔واضح رہے کہ رواں سال پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)نے پشاور ہائی کورٹ کے احکام کی تعمیل کرتے ہوئے ملک میں ایک بار پھر ٹک ٹاک ایپ پر پابندی عائد کی تھی ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔