لاہور،لاہور کی نامور اور قابل اعتماد رہائشی اسکیم کیپیٹل سٹی نے ایک اور وعدہ پورا کردیا، رہائشی اسکیم نے 4سے24 مرلہ رہائشی پلاٹس کی بیلیٹنگ کی تقریب کا انعقاد کیا،پروقار تقریب کا انعقاد گزشتہ روز لاہور کے نجی ہوٹل میں ہوا۔
تقریب میں لاہور کے نامور ڈیلرز حضرات نے بھی شرکت کی۔ شرکت کرنے والوں میں پراپرٹی کال، شہنشاہ رئیل اسٹیٹ،پراپرٹی پلس ، البراق رئیل اسٹیٹ، جیو پلس ، آر زیڈ رئیل اسٹیٹ ،گلف رئیل اسٹیٹ، پاکستان اسٹیٹ اڈوائزر،مور ایسوسی ایٹ، ایمان اسٹیٹ، پاک لینڈ اسٹیٹس، الہادی اسٹیٹ ایڈوائزر، آئیڈیل اسٹیٹ ،ایشین اسٹیٹ، سٹی لینڈ ڈیویلپرزاوراے کے لینڈ اسٹیٹ شامل تھے۔ تقریب میں شریک شرکا کی جانب سے کیپیٹل سٹی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا گیا کہ کیپیٹل سٹی نے مقررہ وقت سے پہلے ہی بیلیٹنگ منعقد کروا کے پلاٹس کی مالکانہ حقوق دینے کا اپنا وعدہ پورا کیا،دور جدت کے مدنظر اور سامعین کی آسانی کے لیے تقریب کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم یو ٹیوب اور فیس بک پر براہ راست نشر بھی کیا گیا۔
