ہومپاکستاننواز شریف اورشہبازشریف کے چچا زاد بھائی طارق شفیع انتقال کر گئے

نواز شریف اورشہبازشریف کے چچا زاد بھائی طارق شفیع انتقال کر گئے

لاہور، قائد مسلم لیگ (ن) و سابق وزیراعظم میاں نوازشریف اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہبازشریف کے چچا زاد بھائی طارق شفیع انتقال کر گئے۔نواز شریف کے چچا زاد بھائی طارق شفیع دل کے دورہ کے باعث انتقال کر گئے۔ترجمان مسلم لیگ (ن)مریم اورنگزیب نے ان کی وفات کی تصدیق کردی، مریم اورنگزیب نے کہا کہ طارق شفیع کا انتقال مری میں ہوا۔طارق شفیع کو دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔۔ مریم اورنگ زیب نے بتایا کہ معروف صنعت کار میاں طارق شفیع دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے ہیں ۔شہبازشریف انتقال کی خبر سنتے ہی اسلام آباد کیلئے روانہ ہوگئے ۔خیال رہے کہ میاں طارق شفیع سابق وزیراعظم نوازشریف کے کزن تھے، وہ سینئر لیگی رہنماسہیل ضیا بٹ کے بہنوئی بھی تھے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔