اسلام آباد(سب نیوز )سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ آپریشن عزم استحکام ضرور ہوگا اور ڈنکے کی چوٹ پر نہ صرف بجٹ پاس ہوگا بلکہ نجکاری بھی ہوگی۔سینیٹ اجلاس میں بجٹ سیشن کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واڈا نے کہا کہ آپریشن عزم استحکام ضرور ہوگا اور ہم سب کو اس آپریشن پر لبیک کہنا ہوگا۔فیصل واڈا کا کہنا تھا کہ آپریشن ملک میں استحکام لائے گا، قومی اسمبلی میں اتنے غلط الفاظ استعمال کیے گئے، بے حیا لوگوں نے قومی اسمبلی میں اس بے ہودہ بات پر ڈیسک بجائے۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ ڈنکے کی چوٹ پر ضرور پاس ہوگا جبکہ نجکاری بھی ہوگی، جب سب کو 18 فیصد ٹیکس سلیب دینا ہے تو کے پی کیلیے بھی یہو ہوگا۔
کوئی رکاوٹ برداشت نہیں،آپریشن عزم استحکام ضرور ہوگا، فیصل واڈا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
