ہومبریکنگ نیوزمذاکرات کیلئے تیار لیکن پہلی بات مینڈیٹ چوری، فارم 45 کی ہوگی: وزیراعلی کے پی

مذاکرات کیلئے تیار لیکن پہلی بات مینڈیٹ چوری، فارم 45 کی ہوگی: وزیراعلی کے پی

راولپنڈی(آئی پی ایس )وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ مذاکرات کیلئے تیار لیکن پہلی بات مینڈیٹ چوری، فارم 45 کی ہوگی، سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ کو پاگل قرار دے کر جان نہیں چھوٹ سکتی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے پالیسی پر بات چیت ہوئی ہے، ایپکس کمیٹی کی میٹنگ میں ایک پالیسی بتائی گئی، پالیسی تھی کہ امن و امان کا قیام، دہشت گردی کا خاتمہ ہونا چاہئے، میٹنگ میں عزم پاکستان کا نام آیا۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن کا لفظ نہ پہلے تھا نہ بعد میں، بانی پی ٹی آئی کی حکومت میں دہشتگردی میں کمی آئی، ہم نے سی ٹی ڈی کو بہتر کیا، ہماری پالیسی ہے عوام کو پہلے اعتماد میں لیا جائے، دہشت گردی کا مقابلہ عوام کے بغیر نہیں کر سکتے، صوبوں اور پارلیمان کو اعتماد میں لیے بغیر فیصلہ نہیں کر سکتے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔