اسلام آباد (آئی پی ایس )ایف نائن پارک میں قائم ماس ویکسینیشن سنٹر میں بیرون ممالک جانے والے افراد کی بڑی تعداد پہنچ گئی ،ماس ویکسینیشن سنٹر پر فائزر اور ایکسڑا زینیکا ویکیسن لگوانے والوں کا رش بڑھ گیا ،ویکیسن لگوانے والے ماس ویکسینیشن سنٹر کا مرکزی دروزاہ توڑ کر اندر داخل ہوگئے جس کے باعث شدید ہنگامہ آئی اور بدنظمی کی صورتحال دیکھنے میں آئی۔تفصیلات کے مطابق ایف نائن پارک میں قائم ماس ویکسینیشن سنٹر میں بیرون ممالک جانے والے افراد کی بڑی تعداد پہنچ گئی۔ ویکسین نہ ملنے کی وجہ سے انہوں نے احتجاج کرتے ہوئے ویکسین سینٹر کے مرکزی شیشے کے دروازے توڑ دیے۔ماس ویکسینیشن سنٹر پر فائزر اور ایکسڑا زینیکا لگوانے والوں کا رش بڑھ گیا۔ ویکیسن لگوانے کے خواہش مند افراد ماس ویکسینیشن سنٹر کا مرکزی دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوگئے۔ بدنظمی کی وجہ سے سنٹر میں ویکیسن لگانے کا عمل کچھ دیر کیلئے روک دیا گیا۔ دروازے کا شیشہ ٹوٹنے سے 2 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے جس کے بعد ایف نائن پارک کا مین داخلی راستہ بند کر دیا گیا۔ڈی ایچ او ضعیم ضیا نے اس حوالے سے بتایا کہ ویکیسینیشن سنٹر میں ایکسٹرا زینیکا اور فائزر لگائی جا رہی ہے، بیرون ملک جانے والوں کو ویکیسن لگانے کا عمل جاری تھا، دوسرے شہروں سے آنے والوں کے باعث رش اچانک بڑھ گیا، ایس او پیز کے تحت سب کو ایک ساتھ اندر نہیں آنے دیا جا سکتا، ویکیسن لگوانے والے مرکزی دروازہ توڑ کر اندر داخل ہو گئے۔
ماس ویکسینیشن سنٹر اسلام آباد میں بیرون ملک جانیوالے افراد کی شدیدہنگامہ آرائی، دروازے توڑ دیے گئے
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
