ہومپاکستانسابق حکمرانوں نے جنوبی پنجاب کے عوام کے حقوق غصب کئے،وزیراعلیٰ پنجاب

سابق حکمرانوں نے جنوبی پنجاب کے عوام کے حقوق غصب کئے،وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور،وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ سابق حکمرانوں نے جنوبی پنجاب کے عوام کے حقوق غصب کئے،جنوبی پنجاب کیلئے پہلی بار علیحدہ ترقیاتی بجٹ کی بک مرتب کی گئی۔ اپنے بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ہماری حکومت نے جنوبی پنجاب کو اس کا حق واپس کیا ہے، سابق ادوار میں جنوبی پنجاب کے فنڈز کو دیگر شہروں پر خرچ کیا گیا، ماضی کی حکومتوں نے جنوبی پنجاب کی ترقی کے لئے فنڈز دیگر منصوبوں کو منتقل کئے، سابق حکمرانوں نے جنوبی پنجاب کے عوام کو ترقی کے نام پر دھوکہ دیا، ہم نے جنوبی پنجاب کے ترقیاتی بجٹ کی رنگ فنسنگ کی ہے۔انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے فنڈز نہ کسی شہر کو منتقل ہوں گے نہ کسی اور منصوبے پر خرچ کئے جاسکیں گے، جنوبی پنجاب کے فنڈز وہاں کے عوام کی ترقی اور خوشحالی پر ہی صرف ہوں گے، جنوبی پنجاب کو ماضی میں نہ صرف پسماندہ رکھا گیا بلکہ گمراہ کن اعداد و شمار کے ذریعے عوام کو دھوکہ دیا گیا۔عثمان بزدار نے کہا کہ ماضی میں جنوبی پنجاب پر ترقیاتی بجٹ کے استعمال کا تناسب 17 فیصد سے زائد نہیں تھا، ہم نے ماضی کے حکمرانوں کے برعکس جنوبی پنجاب کیلئے 34 فیصد سے زائد بجٹ مختص کیا ہے۔ انہوںنے کہا کہ جنوبی پنجاب کی پسماندگی اور محرومی کے دن گزر چکے، وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں نہ صرف پورے ملک بلکہ جنوبی پنجاب میں ترقی و خوشحالی کے نئے باب رقم کریں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔