Sunday, June 29, 2025
spot_img
ہومتازہ ترینٹی 20 ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی، محمد عامر اور عمادوسیم نے ایک بار پھر ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرلیا

ٹی 20 ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی، محمد عامر اور عمادوسیم نے ایک بار پھر ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرلیا

اسلام آباد (آئی پی ایس )ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستانی اسکواڈ کی ناقص پرفارمنس پر قومی کرکٹرز محمد عامر اور عماد وسیم نے ایک بار پھر ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق دونوں کرکٹرز کی جانب سے ریٹائرمنٹ کا جلد باقاعدہ اعلان متوقع ہے۔ محمد عامر اور عماد وسیم پہلے کی طرح لیگ کرکٹ کھیلیں گے۔عامر اور عماد نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کھیلنے کے لیے ریٹائرمنٹ واپس لی تھی، لیکن دونوں کی ورلڈ کپ میں پرفارمنسز توقعات کے مطابق نہیں رہیں۔دونوں کرکٹرز آئرلینڈ کے خلاف میچ میں آخری بار ایکشن میں ہوں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔