ہومبریکنگ نیوزپیپلزپارٹی بجٹ پاس کرانے میں ن لیگ کو بھرپور سپورٹ کرے گی، معاملات طے پاگئے

پیپلزپارٹی بجٹ پاس کرانے میں ن لیگ کو بھرپور سپورٹ کرے گی، معاملات طے پاگئے

اسلام آباد (سب نیوز )آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ سے متعلق پیپلزپارٹی اور ن لیگ میں معاملات طے پاگئے۔ ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ بجٹ سے متعلق معاملات ن لیگ، پی پی قیادت کی سطح پر طے پائے، پیپلزپارٹی بجٹ پاس کرانے میں ن لیگ کو بھرپور سپورٹ کرے گی۔ ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی تمام تحفظات کے باوجود بجٹ کیحق میں ووٹ دے گی، پی پی پارلیمان میں احتجاج وتقاریر کے باوجود بجٹ پاس کرائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کی بعض تجاویز کو بجٹ کا حصہ بنانے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پیپلزپارٹی نے بجٹ سے متعلق اعتماد میں نہ لینے پر شدید تشویش کا اظہار کیا تھا۔چیئرمین بلاول بھٹو کی زیرِ صدارت پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں پیپلز پارٹی کی بجٹ تجاویز پر کمیٹی کو حکومت سے رابطے کے لیے آج تک کا وقت دیا گیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔