اسلام آباد(سب نیوز)سنی اتحاد کونسل نے قومی اسمبلی اجلاس میں احتجاج کا فیصلہ کرلیا۔
وفاقی بجٹ 25-2024 کے معاملے پر سنی اتحاد کونسل اور پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا خیبر پختونخوا ہاوس میں ہونے والا اجلاس ختم ہوگیا۔اجلاس میں حامد رضا، عمر ایوب، بیرسٹر گوہر، عامر ڈوگر،علی محمد،اسد قیصر، زرتاج گل، شیخ وقاص، زین قریشی، احمد چٹھہ سمیت دیگراراکین پارلیمنٹ شریک ہوئے۔
ذرائع کے مطابق بجٹ اجلاس سے متعلق سنی اتحاد کونسل نے حکمت عملی مرتب کرلی، سنی اتحاد کونسل بجٹ تقریر کے دوران بھر پور احتجاج کرے گی۔ذرائع کا بتانا ہے کہ قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں سنی اتحاد کونسل کے اراکین بانی پی ٹی آئی عمران خان کی تصاویر بھی ہمراہ لائیں گے۔
بجٹ کے موقع پر سنی اتحاد کونسل کا قومی اسمبلی اجلاس میں احتجاج کا فیصلہ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
