ہومبریکنگ نیوزملکی زرمبادلہ کے ذخائر: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ جاری

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ جاری

کراچی(سب نیوز ) اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ہفتیمیں 9.98 کروڑ ڈالرکم ہوئیہیں۔اسٹیٹ بینک کے مطابق ملکی زرمبادلہ ذخائر 31 مئی تک 14.21 ارب ڈالر رہے۔رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ بینک کے ذخائر1.58کروڑ ڈالر اضافے کے بعد 9.1 ارب ڈالر ہوگئے۔ کمرشل بینکوں کے پاس ذخائر 11.5کروڑ ڈالر کم ہوکر 5.1 ارب ڈالر رہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق مئی 2024 میں زرمبادلہ ذخائر میں 46.5 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔