راولپنڈی(سب نیوز ) بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ایکس اکانٹ سے ویڈیو کی تشہیر پر دوسری مرتبہ بھی شامل تفتیش ہونے سے انکار کردیا۔ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے تفتیش میں شامل ہونے کو وکلا کی موجودگی سے مشروط کردیا، ایف آئی اے ٹیم بانی پی ٹی آئی سے تحریری انکار کے بعد جیل سے واپس چلی گئی۔واضح رہے کہ تفتیشی ٹیم پہلے بھی آئی تھی، عمران خان نے سوالات کے جوابات وکلا کی موجودگی میں دینے پر اصرار کیا تھا، ایف آئی اے کی 2 رکنی ٹیم شام 4 بجے اڈیالہ جیل پہنچی تھی۔
متنازعہ ویڈیو معاملہ: عمران خان کا دوسری مرتبہ بھی شامل تفتیش ہونے سے انکار
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
