Wednesday, May 27, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہوماسلام آباداسلام آباد میں پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کر دی گئی

اسلام آباد میں پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کر دی گئی

اسلام آباد میں پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کر دی گئی۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کی منظوری دی۔

انتظامیہ کے مطابق 30 کلومیٹر سے زائد سفر پر 10 روپے تک کمی کی منظوری دی گئی ہے اور تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو آج سے ہی گاڑیوں کے کرائے چیک کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ دیگر شہروں کے عوام نے بھی پیٹرول کی قیمتیں کم ہونے پر ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کا مطالبہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے یکم جون سے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 74 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 86 پیسے کی معمولی کمی کی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔