Wednesday, May 27, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومبریکنگ نیوزپی ٹی آئی پر پابندی کا معاملہ کابینہ میں زیر غور ہے، رانا ثنا اللہ

پی ٹی آئی پر پابندی کا معاملہ کابینہ میں زیر غور ہے، رانا ثنا اللہ

اسلام آباد (سب نیوز )وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی پر پابندی کا معاملہ فی الحال کابینہ میں زیر غورہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پارلیمانی جمہوری سسٹم میں مذاکرات سیمسائل حل ہوتے ہیں، جب سے بانی پی ٹی آئی کو مقبولیت ملی تب سے وہ مذاکرات سے انکاری ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا موقف فتنہ اورفساد ہے،ایجنڈا کوئی اورہے، شاید بانی پی ٹی آئی یہ بات سمجھنے سے عاری ہیں۔مشیر برائے سیاسی امور نے کہا کہ جس طرح کا رویہ ہے ان کے ساتھ اسی لہجے اورپیرائے میں بات کرنی چاہیے، ٹویٹ بانی پی ٹی آئی کی مرضی سے ہوا، یہ وہی ذہن رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کیاسی طرح کے گھٹیا خیالات ہیں، بانی کی سوچ اورفطرت کے مطابق ہینڈل کیاجائے، راستہ ایسے ہی نکل سکتا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔