ہومتازہ ترینوزیراعظم کے احکامات نظر انداز ، وزارت خزانہ نے پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 74 پیسے کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

وزیراعظم کے احکامات نظر انداز ، وزارت خزانہ نے پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 74 پیسے کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

اسلام آباد(آئی پی ایس) وزیراعظم شہباز شریف کے احکامات نظر انداز ، وزارت خزانہ نے پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 74 پیسے کمی کر دی، نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے 4 پیسے کی کمی کی ہدایت کی تھی، جبکہ ڈیزل 7 روپے 9 پیسے سستا کرنے کی ہدایت کی تھی۔ دوسری طرف وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاجس کے مطابق پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 4 روپے 74 پیسے اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 86 پیسے کمی کی گئی ہے۔زرائع کے مطابق وزارت خزانہ نے وزیراعظم کے احکامات کے برخلاف نوٹیفکیشن جاری کیا۔

IMG 20240601 WA0013

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔