اسلام آباد(سب نیوز) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے آئندہ پندرہ روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کی منظوری دیدی۔
تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم نے وزارت خزانہ کی جانب سے سمری موصول ہونے کے بعد پٹرول کی قیمت میں 15.4روپے اورڈیزل کی قیمت میں 7.9روپے کمی کی منظوری دیدی۔
وزیر اعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ حکومت کی عوام دوست پالیسیوں سے مہنگائی میں واضح کمی ہوئی اور معاشی استحکام آیا ہے۔
حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 15.4روپے اورڈیزل کی قیمت میں 7.9روپے کی کمی کردی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
